تیزرفتار مسافررکشے آپس میں ٹکرا گئے ،چھ افراد شدید زخمی
بغیر نمبر کا ایک رکشا خوشاب سے شاہ پور کی جانب آ رہا تھا کہ دوسرے سے ٹکرا گیا
شاہ پورصد (نامہ نگار)شاہ پور خوشاب روڈ پر دو تیزرفتار مسافررکشے آپس میں ٹکرا گئے جس سے چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا ، بغیر نمبر کا ایک رکشا خوشاب سے شاہ پور کی جانب آ رہا تھا اور ایک رکشاسے خوشاب جا رہا تھا الخیر ہوٹل کے قریب تیزرفتاری کے باعث دونوں رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس سے ذوالقرنین عمر 25 سال ، بلقیس عمر 50 سال ، امداد عمر 26 سال ، خدا بخش عمر 64 سال ، رخسانہ عمر 30 سال شدید زخمی ہوئے ، اس موقع پر کافی دیر ٹریفک بند رہی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کھلوائی ۔