کوٹ مومن براستہ سرگودھا سلانوالی جھنگ موٹروے کا منصوبہ ضرور بنے گا ، ذوالفقار علی بھٹی

کوٹ مومن براستہ سرگودھا سلانوالی جھنگ موٹروے کا منصوبہ ضرور بنے گا ، ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی پنجاب وایم پی اے رانا منور غوث خان نے کہا ہے۔

کہ کوٹ مومن براستہ سرگودھا سلانوالی جھنگ موٹروے کا منصوبہ انشاء اﷲ ضرور بنے گا جس کے لیے ہم دونوں کوشاں ہیں اور جلد اس کے حوالہ سے خوشخبری اہل حلقہ کو دیں گے کیونکہ ہم وہ وعدے کرتے ہیں جنہیں پورا کر سکیں صوبائی اور وفاقی حکومت سے موٹروے کی تعمیر کے حوالہ سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر مثبت پیش رفت ہو رہی ہے ۔ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور رانا منور غوث خان نے کہا کہ یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جو دو اضلاع کو ملائے گا ظاہر ہے اتنے بڑے منصوبے کے لیے پیش بندی زمین کا حصول نہروں دریاؤں پر پلوں کی تعمیر روٹ کا تعین انٹرچینجز کی تعمیر اور اسی طرح دیگر معاملات ہیں یہ سب کچھ مکمل کرنے کے بعد ہی اس کی تعمیر کا آغاز ہوگا جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں