ڈاکٹرز کے نمائندوں کا ہسپتالوں میں پی او ایس نظام مسترد

 ڈاکٹرز کے نمائندوں کا ہسپتالوں میں پی او ایس نظام مسترد

پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس طرح کے اقدامات مریضوں پہ مالی بوجھ بنے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے اورپی ایچ اے سرگودھا کامشترکہ اجلاس زیرصدارت ڈاکٹرسکندر حیات وڑائچ ہوا۔ جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران صدر پی ایم اے سرگودھا ڈاکٹرسکندر حیات وڑائچ نے شرکاء کو لاہور میں منعقد ہونے والی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان، سنٹرل کونسل کی میٹنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹرز کے نمائندوں نے متفقہ طور پر ہسپتالوں میں مجوزہ پی او ایس نظام کو مسترد کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر غلام حسین فیضی ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال’ ڈاکٹر محمد علی بھلوانہ’ ڈاکٹرعرفان فرید’ ڈاکٹرمحمد اسلم اسد’ ڈاکٹر ظفراقبال میکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے مریضوں پہ مزید مالی بوجھ بنے گا۔ اجلاس میں شرکاء نے ایف بی آر کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کو جاری کیے گئے پی او ایس نوٹسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر کسی قسم کی اشیاء کی فروخت کا کاروبار نہیں کرتا بلکہ عوام کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے ۔، لہٰذا ہسپتالوں اور طبی مراکز کو پی او ایس نظام کے دائرہ کار میں شامل کرنا مناسب نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں