نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک میں تجاوزات کی بھرمار
نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک میں تجاوزات کی بھرمار علاقہ مسائل کی آماجگاہ، آمدورفت میں انتہائی مشکلات در پیش رہتی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو سیٹلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ اور بااثر افرا د کی آشیر آباد پر تجاوزات کی بھرمارکے باعث علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ہے ، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن پنجاب حکومت کی ہاؤسنگ سکیم ہے جس کے مرکزی چوک (ٹاہلی چوک)کے اطراف بلاکوں کے درمیان فاصلہ100فٹ ہے جس کی ترتیب شعبہ ہاؤسنگ کے ریکارڈ کے مطابق نہ ہے ،اور شعبہ انکروچمنٹ اور بااثر لوگوں کی ملی بھگت سے چوک اور اس کے اطراف کی کشادہ سڑکوں کے اطراف جا بجا تجاوزات قائم ہیں،بیس ،بیس فٹ کے سروسز روڈز اور گرین بیلٹس کی سرکاری جگہیں بھی کرایہ پردی گئی ہیں، جو کہ سرکاری خزانے کی بجائے مافیا کی جیبوں میں جاتا ہے ، جس کی وجہ سے آمدورفت میں انتہائی مشکلات در پیش رہتی ہیں، بالخصوص خواتین اور بچیوں کاگزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے ،اس حوالے سے اگر کوئی منع کرے تو اسے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، اس صورتحال میں علاقہ کا امن و امان بھی داؤ پر لگا ہوا ہے ، انہوں نے کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لے کر علاقے سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ اور مستقل بنیادی پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تجاوازت دوبارہ قائم نہ ہو سکیں۔