ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ
ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہسرکاری ہسپتالوں میں رجوع کرنیوالے 53 فیصد مریض بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ڈپریشن اورہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ باعث تشویش قرار دیدیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم کے تحت حالیہ سال کے پہلے پانچ ماہ کی مانیٹرنگ میں مختلف انڈیکیٹرز کا جائزہ لینے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں اب تک رجوع کرنیوالے اوسطاً 53 فیصد مریض ڈپریشن اوربلڈپریشر کے مرض میں مبتلا پائے گئے جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں تقریباً ہردوسراا شخص اس مرض میں مبتلا ہے ،جس کی بنیادی وجہ معاشی ابتر ی ہے ، ہیلتھ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال باعث تشویش ہے ،جس پر لوگوں کو خود ہی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔