یکم جنوری سے پیدا بچوں کی شرح اموات کی تفصیلات طلب
یکم جنوری سے پیدا بچوں کی شرح اموات کی تفصیلات طلب ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر مزید اصلاحات کی جائیں، محکمہ صحت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی جی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیوز ، ٹی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز میں یکم جنوری 2026سے اب تک ہونیوالے ڈلیوری کیسز، پیدا ہونیوالے بچوں کی کیفیت اور شرح اموات کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر یہ تفصیلات ہنگامی طور پر بھجوانے کیلئے ضلع و تحصیل افسران ہائے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے تاکہ اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات اور گائیڈ لائن پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر مزید اصلاحات کی جائیں۔