شہر میں بارش ،شدید گرمی و حبس میں کمی اورموسم خوش گوار

شہر میں بارش ،شدید گرمی و حبس میں کمی اورموسم خوش گوار

شہر میں بارش ،شدید گرمی و حبس میں کمی اورموسم خوش گوار شام کے وقت اچانک سیاہ بادل چھا گئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ جل تھل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کئی روز سے جاری شدید گرمی و حبس میں کمی اورموسم خوش گوار ہو گیا تفصیل کے مطابق جمعرات کی صبح کا آغاز شدید گرمی اور تیز دھوپ سے ہوا تاہم شام کے وقت اچانک سیاہ بادل چھا گئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، جس کے باعث کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورجہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہاں اکثر آبادیوں کی گلیوں اور سڑکوں پر بارشی پانی جمع ہو نے سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا، دوسری جانب مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور رات گئے تک بجلی کی بحالی کا عمل جاری رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں