سوتیلے بیٹے نے اپنی ماں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سوتیلے بیٹے نے اپنی ماں پر مبینہ  وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رانا ٹاؤن ساہی وال میں سوتیلے بیٹے نے اپنی ماں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ گھریلو معاملے پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے منع کرنے پر سوتیلا بیٹا قاسم طیش میں آ گیااوراپنی سوتیلی ماں کلثوم بی بی کے منہ پر زور دار مکا مارا جس سے ان کا اوپر والا دانت ٹوٹ گیا۔

ٍملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا اور لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے دوران شور شرابہ سن کر پڑوسی جمع ہوگئے تو ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔متاثرہ خاتون کلثوم بی بی کی مدعیت اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں