30لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی چوری
30لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی چوری پھلروان ،کوٹمومن ،سلیمان ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں غائب ہو گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران ساہی وال کے منظر عباس ،اسٹیڈیم روڈ کے عارف علی ،منظور حیات کالونی کے محمد بلال،رانجھیانوالہ کے منظور حسین ،میگھہ کدھی کے محمد عنصر،31جنوبی کے صدی احمد کے گھروں سے تیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر اشیاء،سیٹلائٹ ٹاؤن کے طیب احمد کے شادی ہال سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان،ٹھٹھی نور کے مدثر محمود کے کریانہ سٹور ،ظفر کالونی کے قیصر امین کی دوکان سے قیمتی سپیئر پارٹس ،پھلروان سے علی حسن،کوٹمومن سے ثناء اﷲ،سلیمان ٹاؤن سے محمد عرفان کی موٹرسائیکلیں ،بھرت میانہ کے محمد افضل کے رقبہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی زرعی مشینری ،چک محمد خان کے محمد یوسف کے رقبہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالی کے درخت کاٹ کر چوری کر لئے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔