قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان سے اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ بانگی خیل پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان سے اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بانگی خیل سب انسپکٹر فرحان خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان سے دوران تفتیش ملزم شاہد بلال ولد عبدالقیوم سکنہ سنڈا سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ رائفل 8MM اور اشفاق ولد ڈاکٹر خان سے مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا۔