قومی یوتھ لیڈرشپ پروگرام کے طلبہ میںِ اسناد تقسیم

 قومی یوتھ لیڈرشپ پروگرام کے طلبہ میںِ اسناد تقسیم

قومی یوتھ لیڈرشپ پروگرام کے طلبہ میںِ اسناد تقسیم پروگرام پیشہ ور افراد اور ذمہ دار شہریوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے،ڈاکٹر مسعود

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے نیشنل یوتھ لیڈرشپ پروگرام کے اشتراک سے قومی یوتھ لیڈرشپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا۔تقریب میں ان طلبہ کی کاوشوں کو سراہا گیا جنہوں نے پروگرام کے تحت قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ، تربیتی سرگرمیوں اور رہنمائی کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل کیے ۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں قیادت، فیصلہ سازی، مؤثر ابلاغ اور سماجی ذمہ داری کے شعور کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں پروگرام کی تکمیل پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کی آبیاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور ایسے پروگرام مستقبل کے پیشہ ور افراد اور ذمہ دار شہریوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل یوتھ لیڈرشپ پروگرام کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی اور رہنمائی پر مبنی پروگرام طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے ، مؤثر ابلاغ سیکھنے اور بہتر فیصلے کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں