الیکٹرک بسوں کو جون کے وسط میں آن روڈ لانے کا فیصلہ

 الیکٹرک بسوں کو جون کے وسط میں آن روڈ لانے کا فیصلہ

الیکٹرک بسوں کو جون کے وسط میں آن روڈ لانے کا فیصلہ بس سٹینڈ میں ای بسوں کے چارجنگ ٹرمینلزکی تنصیب کا آخری مراحل میں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع خوشاب کے مکینوں کو جدید آرام دہ سفر کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے الیکٹرک بسوں کو ماہ جون کے وسط میں آن روڈ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سے ملاقات کی اور ایس بسوں پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ، ملاقات کے بعد انہوں نے جنرل پس سٹید جوہر آباد پر جاری ای بسوں کے چارجنگ ٹرمینلز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ جوہر آباد میں ای بسوں کے چارجنگ ٹرمینلزکی تنصیب کا آخری مراحل میں ہے جو7جون تک مکمل ہو گا اور اس کے فوراً بعدبسوں کو روڈ پر لانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں