انٹر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،میڈلز تقسیم

 انٹر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،میڈلز تقسیم

انٹر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،میڈلز تقسیمگونش بتول 800 میٹر ریس ،لائبہ مریم نے شاٹ پٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا

میانوالی (نامہ نگار )محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ضلع میانوالی کے کھلاڑیوں کی انٹر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سرگودھا ڈویژن میں شاندار کارکردگی۔ 3 جون 2026 کو سرگودھا میں منعقد ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ضلع میانوالی کے کھلاڑیوں نے سابقہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بوائز اور گرلز دونوں کیٹگریز میں متعدد گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کئے ۔گرلز ٹیم میانوالی نے ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گونش بتول نے 800 میٹر ریس میں گولڈمیڈل حاصل کیا۔ لائبہ مریم نے شاٹ پٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ردا احمد خان نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔میانوالی گرلز کی 4x100 میٹر ریلے ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔بوائز ٹیم - میانوالی نے بھی ضلع کا نام روشن کیا۔ آریان آصف نے لانگ جمپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ رانا نعمان نے ٹرپل جمپ میں گولڈ میڈل جیتا۔ طٰلحہ رشید نے 800 میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔مجموعی طور پر میانوالی کے کھلاڑیوں نے 5 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر کے اپنی محنت اور لگن کا ثبوت دیا۔ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد ممتاز خان اور کوچز نے تمام کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارکردگی ضلع میانوالی میں کھیلوں کے فروغ کی عکاس ہے ۔ایتھلیٹکس میں نمایاں کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ میانوالی میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے کامیاب کھلاڑیوں کو مستقبل میں مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں