محرم 30 اہم تنصیبات کو انتہائی حساس ترین قراردیدیا گیا

محرم 30 اہم تنصیبات کو انتہائی حساس ترین قراردیدیا گیا

مصحف ائیر بیس ،پولیس ٹریننگ سکول،ڈسٹرکٹ جیل، حساس اداروں کے 2دفاتر،مائیکرو ایکسچینج کوٹ فرید ،3آئل ڈپو،گرڈ اسٹیشن لڈے والا پر سکیورٹی کی سفارشات تنصیبات کی سکیورٹی فول پروف بنا کر رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے ،قریب سے گزرنے والے جلوسوں کی ویڈیومانیٹرنگ کی جائے، رپورٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حساس ادارے نے محرم الحرام کے کانٹی جنسی پلان میں حالیہ رپورٹس کی روشنی میں تخریب کاری کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر مصحف ائیر بیس سرگودھا،پولیس ٹریننگ سکول،ڈسٹرکٹ جیل،میلہ منڈی روڈ پر حساس اداروں کے 2دفاتر،مائیکرو ایکسچینج کوٹ فرید ،شہر کے مختلف مقامات پر واقع ریلوے اور نجی کمپنیوں کے 3آئل ڈپو،گرڈ اسٹیشن لڈے والا،دریائے جہلم پر چک نظام اور شاہ پور کے مقام پراوور ہیڈ برجوں سمیت ضلع کی 30اہم تنصیبات کو انتہائی حساس ترین قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالوں کو مذکورہ مقامات کی سکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی سفارشات بھجوائی ہیں سو ل ایڈمنسٹریشن کو موصول والی رپورٹ میں اہم تنصیبات کی درجہ بندیاں کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ تنصیبات کی سکیورٹی فول پروف بنا کر رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے ،اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ ان تنصیبات کے قریب سے گزرنے والے جلوسوں کی ویڈیومانیٹرنگ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں