مون سون ، اربن فلڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا حکم

مون سون ، اربن فلڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا حکم

مون سون ، اربن فلڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا حکم

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر آئندہ مون سون سیزن میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، جن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کے ہمراہ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جنیجو، ایم ڈی واسا ثاقب رضا، ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی دلاور خان، پھاٹا، صاف پانی اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں مون سون انتظامات اور خصوصاً اربن فلڈنگ کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ سیٹس 100 فیصد فعال رکھے جائیں اور انہیں نشیبی علاقوں کے قریب تعینات کیا جائے ۔ایمرجنسی کیمپس کے فعال ہونے کی تصدیق کی گئی اور 7 اضافی کیمپس کے قیام کو سراہتے ہوئے مجموعی طور پر 15 کیمپس مکمل فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں نشیبی علاقوں (پونڈنگ ایریاز) میں اضافی اقدامات کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور 9 ڈی سلٹنگ مشینوں کے ذریعے 24/7 کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ 10 جون کو مون سون انتظامات کی چیکنگ کے لیے موک ایکسرسائز کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں