بیوہ کی قبرکشائی ،ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضرورت ثبوت حاصل کر لئے

 بیوہ کی قبرکشائی ،ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضرورت ثبوت حاصل کر لئے

بیوہ کی قبرکشائی ،ڈاکٹرز کی ٹیم نے ضرورت ثبوت حاصل کر لئےخدیجہ کی بہن نے درخواست دی تھی کہ اس کی بہن کو دبا کر قتل کیا گیا

شاہ پور صدر (نامہ نگار)سول کورٹ شاہ پور کے حکم پر پولیس تھانہ شاہ پور سٹی کے علاقہ میں 15 اپریل 2026 کو پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی ایک بیوہ خدیجہ بی بی قبرکشائی کی گئی اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے نعش سے ضرورت ثبوت حاصل کر لئے خدیجہ کی بہن غلام صغریٰ نے سول عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کی بہن کو اس کی بہو علوینہ امتیاز نے اپنی والدہ اور دو نامعلوم افراد نے گلہ دبا کر قتل کر دیا ہے جس پر عدالت نے قبر کشائی کا حکم دیا تھا اس موقع پر تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں