بجلی کے پول سے تاریں نیچے گر گئیں، جانی نقصان کا اندیشہ
بجلی کے پول سے تاریں نیچے گر گئیں، جانی نقصان کا اندیشہ کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جس کے باعث وہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کوٹ فرید سب ڈویژن کے علاقہ نیو ملت پارک میں بجلی کے پول سے صارفین کے میٹروں تک آنیوالی تاریں گر گئیں ، جس کے باعث کسی بھی وقت جانی نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ اہل علاقہ کئی روز سے واپڈا حکام کے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جس کے باعث وہ سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تاروں میں جگہ جگہ جوڑ ہیں جس کی وجہ سے آئے روز سپارکنگ کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں ،تاریں اتنی نیچے ہیں کہ گزرنا تک محال ہے ، لوگ سخت خوفزدہ ہیں،دو روز قبل بھی واپڈا اہلکار تصاویر بنا کر لے گئے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، متعلقہ ایکسئن کورس پر گئے ہوئے ہیں اور جن موصوف کے پاس علاقہ کا چارج ہے انہیں کوئی سرکار نہیں، واپڈا حکام افرادی قوت کی کمی کو جوا ز بنا کر اس اہم مسئلہ پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اگر کوئی حادثہ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار متعلقہ افسران اور اہلکار ہونگے ،انہوں وفاقی حکام سے نوٹس لے کر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔