اے سی کامحرم کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی دورہ

اے سی کامحرم کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی دورہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے ڈی ایس پی کوٹ مومن،اور ایس ایچ او کوٹ مومن کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 دورے کے دوران حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں نصب کیے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ حساس مقامات پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے ، نگرانی کے نظام کو فعال رکھنے اور جلوسوں کے راستوں پر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں