جابجا گندے تالابوں سے ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خطرہ
جابجا گندے تالابوں سے ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خطرہ گنیانوالہ میں جگہ جگہ گندے پانی اور سیوریج سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گنیانوالہ سیوریج کے باعث گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل’ جابجا گندے تالابوں سے ملیریا اور ڈینگی پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا’ انتظامیہ خواب غفلت کا شکار’ متعدد درخواستوں کے باوجود کارپوریشن عملہ صفائی سے گریزاں ہے ’ گنیانوالہ میں جگہ جگہ گندے پانی اور سیوریج سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، آمدورفت کے علاوہ غمی خوشی کے مواقع پر مکینوں کو دوہرے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ انتہائی ابتری کی زندگی گزار رہے ہیں تحصیل افسران کی کارکردگی کا اندازہ اس حوالے سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک عرصہ سے درخواستیں دے رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی عوامی نمائندے بھی خاموش ہیں جبکہ علاقے میں صحت و صفائی کی صورتحال باعث تشویش ہے ، انہوں نے کمشنر و ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔