کوڑا کرکٹ نے شاہنوں کے شہر کی خوبصورتی کو پامال کر دیا
کوڑا کرکٹ نے شاہنوں کے شہر کی خوبصورتی کو پامال کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں ستھرا پنجاب کے عملہ صفائی کی اتوار کے روز تعطیل کے باعث شہر بھر میں کوڑا کرکٹ نے شاہنوں کے شہر کی خوبصورتی کو پامال کر دیا اور شہری دن بھر از خود صفائی میں مصروف نظر ائے جن کا کہنا تھا کہ ہر ماہ باقاعدگی سے صفائی واجبات وصول کے باوجود صفائی کا ناقص انتظام حکومت پنجاب کو بدنام کرنے کے مترادف ہے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں ستھرا پنجاب کے عملہ صفائی کی اتوار کے روز تعطیل کے باعث شہر بھر میں کوڑا کرکٹ نے شہر کی خوبصورتی کو پامال کر دیا اور لوگوں دن بھر از خود صفائی میں مصروف نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ ہر ماہ صفائی بل باقاعدگی سے وصول کیا جا رہا لیکن صفائی کا ناقص انتظام حکومت پنجاب کو بدنام کرنے کے مترادف ہے ۔