بہبود فنڈز بورڈکی ناقص کارکردگی ،سائلین کے مسائل باعث تشویش

بہبود فنڈز بورڈکی ناقص کارکردگی ،سائلین کے مسائل باعث تشویش

بہبود فنڈز بورڈکی ناقص کارکردگی ،سائلین کے مسائل باعث تشویش کفن دفن،شادی گرانٹ، سکالر شپ اور مالی امداد کے کیسز التواء کا شکار رہتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بہبود فنڈز بورڈکی ناقص کارکردگی کے باعث سائلین کے بڑھتے ہوئے مسائل باعث تشویش بننے لگے ہیں ذرائع کے مطابق قوائد کے مطابق بہبود فنڈ بورڈ کی میٹنگ ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ ہونا ضروری ہے اور اسی عرصہ میں موصول کیسز نمٹانا بورڈ ممبران کی ذمہ داری ہے مگر صورتحال اس کے برعکس ہے کئی کئی ماہ میٹنگز کا انعقاد نہیں کیا جاتا، جس کے باعث کفن دفن،شادی گرانٹ، سکالر شپ اور مالی امداد کے کیسز التواء کا شکار رہتے ہیں، یہی نہیں مقامی سطح پر کیسز کی پیچیدگیوں اور اعتراضات کو ختم کرنے کی بجائے سائلین کو خوار کیا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ ہائر اتھارٹیز سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں،سائلین کا کہنا ہے کہ زیر التواء ادائیگیاں بشمول شکایت کنندگان کے کیسز نمٹانے میں لعت و لعل سے کام لیا جاتا ہے ، ارباب اختیار فوری نوٹس لے کر اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں