فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ناقص گوشت کی بڑی کھیپ پکڑ لی
فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ناقص گوشت کی بڑی کھیپ پکڑ لی1ہزار کلو ناقص، بدبودار اورغیر معیاری گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ناقص گوشت کی بڑی کھیپ پکڑ لی،ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاعات ملنے پر ٹوانہ پارک میں موجود غیر قانونی سلاٹر ہاوس کیخلاف کی،جہاں سے 1ہزار کلو ناقص، بدبودار اورغیر معیاری گوشت کو برآمد کر کے تلف کر دیا گیا ،ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کی موقع پر جانچ کرکے اسے انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیا،ملزمان کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں ناقص اور غیر معیاری گوشت کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔