چرچزپر 600افسران اور پولیس اہلکاروں تعینات
چرچزپر 600افسران اور پولیس اہلکاروں تعینات گرجا گھروں کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی کی مکمل چیکنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے چرچزپر افسران اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جس میں چھ سو سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تھے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر معمور رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے ۔اس موقع پر پولیس حکام نے اہلکاروں کی سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کرتے ہوئے بتایا کہ گرجا گھروں کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا اور اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرزکے استعمال یقینی بنایا گیاجہاں گرجا گھروں میں عورتوں کی شرکت پر ان کی تلاشی کے لئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی لگائی گئی اور پارکنگ کے مناسب انتظام کویقینی بنایا گیا ہے ۔