بلال یاسین سے ڈویژنل امن کمیٹی اور علماؤ مشائخ کی ملاقات
جمعہ کے خطبات میں محرم کے دوران امن و امان پر زور دیا جائے گا،صوبائی وزیر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر و چیٔرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر بلال یاسین سے سرگودھا میں ڈویژنل امن کمیٹی اور علماؤ مشائخ نے ملاقات کی۔اس موقع پرصوبائی وزرائملک صہیب احمد بھرتھ اور بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف کوآرڈینیٹر پفٹیک، ڈی آئی جی سجاد منج نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرسرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی کے نمائندہ علمائے کرام کے علاوہ امن کمیٹی ممبران میں تمام مکاتب فکر اور اقلیتی برادری کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔ڈویژنل امن کمیٹی اور علماؤ مشائخ نے محرم الحرام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
امن کمیٹی اراکین نے ایک ایک مقام پر جا کر انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام مکاتب فکر سے بات کی۔علماؤ مشائخ نے کہاکہ انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے اور ان شائاﷲ پرامن محرم الحرام گزاریں گے ۔جمعہ المبارک کے خطبات میں خاص طور پر محرم الحرام کے دوران امن و امان پر زور دیا جائے گا۔صوبائی وزیر و چیٔرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علمائکرام کا امن و امان کیلئے کردار نمایاں ہے ۔اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت پ رامن محرم الحرام گزاریں گے ۔صوبائی وزرائنے کہاکہ تمام مکاتب فکر اپنے ماننے والوں کو سوشل میڈیا پر بھی بدامنی سے اجتناب کی ترغیب دیں۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی، آر پی او ڈاکٹر شہزاد آصف، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرو ف، سرگودھا ڈویڑن سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔