4 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد، مقدمات درج

 4 ملزمان گرفتار  اسلحہ برآمد، مقدمات درج

کندیاں ‘میانوالی(نمائندہ دنیا‘نامہ نگار ) پپلاں پولیس کی کاروائی، 4ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد۔۔۔

مقدمات درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں سب انسپکٹر عمر فاروق اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد بلال سکنہ دوآبہ سے رپیٹر بندوق 12بور، تجمل سکنہ دوآبہ سے بندوق 12 بور، بلال سکنہ واونہ والا سے پسٹل 30بور، محسن حمید سکنہ دوآبہ سے بندوق 12 بور برآمد کی دریافت پر اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ پپلاں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں