کیمیکل ملے جوسز کی فروخت کرنیوالوں کا دھندہ عروج پر

کیمیکل ملے جوسز کی فروخت کرنیوالوں کا دھندہ عروج پر

بہت سے لوگ پیٹ سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گرمی کی شدت میں اضافہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں کیمیکل ملے جوسز کی فروخت کرنیوالوں کا دھندہ عروج پر ہے جس کی وجہ سے لوگ پیٹ سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، کمپنی باغ’ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک’ نوری گیٹ سمیت مختلف مقامات پر فروٹس کے نام پر جو جوسز فروخت کئے جارہے ہیں ان میں فروٹ نام کی کوئی چیز نہیں البتہ کیمیکل سے تیار کردہ یہ جوس کے گلاس 40 سے 70 روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں، جو انتہائی مضر صحت ہیں اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث یہاں پر ان جوسز کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، فوڈ اتھارٹی کا عملہ پُر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ، جس سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں