رواں ہفتے شدید گرمی رہے گی ، ہیٹ ویو چلنے کا بھی امکان

 رواں ہفتے شدید گرمی رہے گی ، ہیٹ ویو چلنے کا بھی امکان

شدید گرمی کے باعث بازاروں میں سناٹا ،خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہر رواں ہفتے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حبس اور گرمی کی وجہ سے لوگ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں سرگودھا اور گردونواح میں سوموار کے روز پڑنے والی شدید گرمی اور حبس کے باعث بازاروں میں سناٹا چھایا رہا خریداروں کا رش بھی نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ کئی پرائیویٹ تعلیمی ادارے جنہوں نے سمر کیمپ لگا رکھا ہے انہوں نے بھی گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے کیمپ کا دورانیہ کم کرنے اورٹائم ٹیبل میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے تاکہ بچوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے سی اوز ہیلتھ کو پی ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری کی روشنی میں ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو ’ہیٹ اسٹروک کاؤنٹرز پر تمام ضروری ادویات ’ ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکل عملہ 24گھنٹے دستیاب ہونا چاہیے ۔ ہیٹ ویو مینجمنٹ پلان پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں