188ذاکرین کی ضلع اور102کی زبان بندی کا حکم

188ذاکرین  کی  ضلع اور102کی  زبان  بندی  کا  حکم

تمام 5457 مجالس اور 1221 جلوسوں کے انتظامات مکمل کر لئے ،سرگودھا میں آرمی کی 6 اور رینجرز کی 10کمپنیاں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی بارڈر ایریاز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں،روایتی جلوس و مجالس کو ایس او پیز کے مطابق محفوظ بنایا جائے ،خواجہ سلمان رفیق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سرگودھا میں اہم اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر و چیئر مین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر بلال یاسین نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزرا ملک صہیب احمد بھرتھ اور بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی اور آر پی او ڈاکٹر شہزاد آصف نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سرگودھا ڈویژن میں تمام 5457 مجالس اور 1221 جلوسوں کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔188 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 102 کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ۔سرگودھا میں آرمی کی 6 اور رینجرز کی 10کمپنیاں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگی، خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی خود جاکر تمام ڈویژنز میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے ۔انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو پوری طرح تیار ہیں۔امن کمیٹیاں پوری مستعدی سے اتحاد بین المسلمین کا پیغام عام کر رہی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔صوبائی وزیر و کو چیٔرمین بلال یاسین نے کہاکہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی بارڈر ایریاز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔تمام روائتی جلوس و مجالس کو ایس او پیز کے مطابق محفوظ بنایا جائے ۔انتظامات کے دوران موسم کی شدت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ نے کہاکہ سرگودھا کے پرخلوص عوام انتظامیہ سے تعاون کے ساتھ سبیل، نیاز و لنگر کا اہتمام کر رہے ہیں۔تمام صورتحال کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہاکہ پنجاب بھر میں امن، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام عام کر رہے ہیں۔صوبہ بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں