کار اور رکشہ کے تصادم میں 5افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار کار اور رکشہ کے تصادم میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر 92 موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ کے تصادم میں 5 افراد عون عباس، عدیل عباس،حماد رضا، محمد ضیاء الرحمن اور عطا محمد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو نے فوری طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود) ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔