ایل این جی گھریلو کنکشن ، 2لاکھ درخواستیں التوا کاشکار

ایل این جی گھریلو کنکشن ، 2لاکھ درخواستیں التوا کاشکار

صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ،کنکشنز کا عمل عارضی طور پر روکا :حکام

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایل این جی گھریلو نیو گیس کنکشنز پر غیر اعلانیہ پابندی کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ،ایل این جی کارگو کی درآمد کے باوجود گیس بحران جاری،ایل این جی کی محدود درآمد کے باعث تاحال گھریلو نیو کنکشنز بحال نہ ہوسکے ،ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد نیو کنکشنز کی درخواستیں التوا کا شکار ہیں ،85 ہزار8 سو سے زائد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود کنکشنز نہ لگ سکے ، 1 لاکھ سے زائد صارفین نے 25 ہزار کا ارجنٹ واؤچر جمع کرایا، ان کا ڈیمانڈ نوٹس روک دیا گیا، نیو گیس کنکشنز روکنے پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، سوئی ناردرن کی جانب سے کنکشنز پر پابندی کے حوالے سے صارفین کو آگاہ بھی نہیں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل این جی کو سسٹم گیس میں شامل نہیں کیا گیا، ایل این جی گھریلو صارفین کی بجائے پاور پلانٹس کو دی جارہی ہے ،سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی گھریلو گیس کنکشنز کا عمل عارضی طور پر روکا ہے ، ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے پر گھریلو نیو گیس کنکشنز عارضی طور پر روکے گئے ہیں ،جلد ہی دوبارہ کنکشنز لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں