کنیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کو مؤثر اور قابل اعتماد مرکز بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

کنیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کو مؤثر اور قابل اعتماد مرکز بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت کنیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال فاروقہ کی اپ گریڈیشن اور طبی سہولیات میں توسیع کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس رحمان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف نبیل، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد گل اور ہسپتال کے ٹرسٹی عمر حیات کلیار نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے مجوزہ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ترقی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مخیر حضرات اور ٹرسٹ انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی ادارے معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی موجودہ صورتحال، دستیاب سہولیات اور مستقبل کی ضروریات کا جامع جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ ادارے کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے قابل عمل منصوبہ تیار کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کنیز فاطمہ ٹرسٹ ہسپتال کو علاقے کے عوام کے لیے جدید طبی سہولیات کا ایک مؤثر اور قابل اعتماد مرکز بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں