قبرستانوں کے لئے انتظامی کمیٹیاں فعال نہ ہو سکی
انتظامی کمیٹیوں میں چیئرمین مقامی رہائشی ایک مخیر شخص شامل ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر کے تمام قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت کی ہدایت پر بنائی جانے والی انتظامی کمیٹیاں کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی فعال نہ ہو سکی حکومت نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اور ڈویژن میں واقع تمام قبرستانوں کی الگ الگ انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے یہ ہدایت کی تھی۔اس اقدام کامقصد پنجاب میں قبرستانوں کے بہتر انتظام دیکھ بھال اور عوامی مفاد میں قبرستان کے احاطے کا تحفظ کرنا ہے ،انتظامی کمیٹیوں میں ایک چیئرمین ایک مقامی رہائشی ترجیحاً ایک مخیر شخص اور اتنی تعداد میں دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اراکین، بشمول ایک ریٹائرڈ حکومتی ملازم ایک خاتون ممبر، متعلقہ یونین کونسل کا سیکرٹری شامل ہیں ان انتظامی کمیٹیوں کو قبرستان کے احاطے میں کوئی غیر قانونی سرگرمیاں نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ قبرستان کو تجاوزات سے پاک کرنے اور قبرستان کو موزوں اور مناسب حالت میں رکھنے اور اسے بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،تاہم کئی ماہ گزر کے بعدبھی کمیٹیاں فعال نہ ہو سکی قبرستانوں کی حالتیں مزید ابتر جا رہی ہے