انعامی سکیم کی جعلی پرچیاں دینے والے تین افراد گرفتار

انعامی سکیم کی جعلی پرچیاں  دینے والے تین افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھاوریاں پولیس نے لاری اڈا چوک میں چھاپہ مار کر انعامی سکیم کی جعلی پرچیاں فروخت کر کے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے تین افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ملزمان کے نام عادل، محمد عثمان اور شاہد بتائے جاتے ہیں جن کے قبضہ سے بھاری رقوم اور جعلی پرچیوں کو ریکارڈ قبضہ میں لے کر ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں