برسر اقتدار حکمرانوں نے ملک کو تنزلی کی دلدل میں دھکیلا ، عامر سلطان چیمہ

 برسر اقتدار حکمرانوں نے ملک کو تنزلی کی  دلدل میں دھکیلا ، عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملک پر برسر اقتدار حکمرانوں نے ملک کی ترقی کی بجائے اس کو تنزلی کی دلدل میں دھکیلا ہے ۔

 جس وقت پاکستان بنا تھا اس وقت پاکستان میں 350 سے زائد ٹرینیں مختلف روٹس پر چلتی تھیں اب یہی ٹرینیں تقریباً 150 کے قریب رہ چکے ہیں جس سے حکمرانوں کی کارکردگی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر چیمہ نے کہا کہ ان ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا اور بلٹ پروف ٹرینیں پاکستان کا مقدر ہوتی مگر دیکھا جا رہا ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں جب حادثات نہ ہوں۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ ان حکمرانوں کی وجہ سے ٹرینیں چلنا تو درکنار چلتی ہوئی بند ہونا شروع ہو چکی ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں