کشمیر کے حالات لمحہ فکریہ ہیں ،ممتاز اختر کاہلوں

کشمیر کے حالات لمحہ فکریہ  ہیں ،ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ جس طرح کے حالات کشمیر میں بن رہے ہیں وہ لمحہ فکریہ ہے اور اس سے زیادہ فکر کی بات یہ ہے کہ۔۔۔

 بیرون ملک جس طرح ہمارے سفارت خانوں کے باہر نعرے بازی کی جا رہی ہے وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے اقتدار کی خاطر حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے جس کے نتائج ہم سب کو بھگتنا ہوں گے افسوس اس بات کا ہے کہ اقتدار کے لالچ میں یہ لوگ ہر وہ کام کر رہے ہیں۔جو ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے کشمیر ہو یا گلگت بلتستان بلوچستان ہو یا کوئی صوبہ ہر جگہ عوام حکمرانوں سے تنگ نظر آرہے ہیں اور یہ حالات کسی طرح بھی ملک و قوم کے حق میں بہتر نہیں ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں