نا دہندگان سے واگزار کروائی گئی اراضی کی نیلامی کا حکم

نا دہندگان سے واگزار کروائی گئی اراضی کی نیلامی کا حکم

نا دہندگان سے واگزار کروائی گئی اراضی کی نیلامی کا حکم ایسے الاٹیز جن کے واجبات کلیئر ہوں ،ان کے معاہدہ جات میں توسیع کر دی جائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری کالونیز کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں زرعی اراضیوں کی لیز میں مشروط توسیع کے ساتھ ساتھ نا دہندگان سے واگزار کروائی گئی اراضیوں کی بروقت نیلامیوں کے احکامات جاری کردیئے ، ذرائع کے مطابق سیکرٹری کالونیز پنجاب کی جانب سے ضلعی حکومتوں کو جاری گائیڈ لائن میں کہا گیاہے کہ عارضی لیز پالیسی کے تحت نیلام شدہ زرعی رقبوں اور چراگاہوں کے ایسے الاٹیز جن کے 30-06-2026تک کے واجبات کلیئر ہوں کے ساتھ معاہدہ جات میں مزید توسیع کر دی جائے اور معاہدہ جات منسوخ ہونے والی جگہوں اور نا دہندگان سے واگزار کروائے گئے رقبہ جات کی نیلامیوں کو دیئے گئے ٹائم پیریڈ میں مکمل کیا جائے تاکہ قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں