تمام اضلاع میں سرکاری املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت

 تمام اضلاع میں سرکاری املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت

تمام اضلاع میں سرکاری املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت ایسی جائیدادوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں استعمال کر کے آمدن میں اضافہ کیا جا سکتا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری املاک کی نشاندہی، ان کے مؤثر اور بہترین استعمال، اور ریونیو میں اضافے کے لیے مختلف ریونیو جنریشن اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا,کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں سرکاری املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے اور ایسی جائیدادوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر انداز میں استعمال کر کے آمدن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل کے مؤثر استعمال اور نئے مالی ذرائع پیدا کرنے کے لیے جامع اور قابلِ عمل حکمت عملی اپنائی جائے ,اجلاس میں اضلاع کی جانب سے سرکاری املاک کے استعمال، لیزنگ، ترقیاتی امکانات اور دیگر ریونیو جنریشن منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اقدامات میں شفافیت، میرٹ اور حکومتی پالیسیوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ سرکاری وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے ,اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں جاری اقدامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں