دریائے جہلم سے ملحقہ دیہات میں سیلاب کا خوف بڑھنے لگا
دریائے جہلم سے ملحقہ دیہات میں سیلاب کا خوف بڑھنے لگا میگہ کدھی پروٹیکشن بند کی تعمیر کے باوجود آدھے کلو میٹر کی توسیع ضروری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دریائے جہلم کے مشرقی کنارے آباد میگھ کدھی اور ملحقہ دیہات میں ممکنہ سیلاب کا خوف بڑھنے لگا ہے ،جس کی وجہ اس مقام پر تعمیر شدہ گائیڈوالز کی توسیع نہ ہونا ہے ، ان آبادیوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گائیڈ والز کی توسیع سے میگہ کدھی کی آبادی ’ سکول اور ان کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں محفوظ رہ سکتی ہیں میگہ کدھی پروٹیکشن بند کی تعمیر کے باوجود کم از کم آدھے کلو میٹر کی توسیع ضروری ہے دریا کے ڈاؤن سٹریم میں بیر بل اور رتیڑی والا جبکہ اپ سٹریم کی طرف چک رامداس کے مقامات پر بھی ایسی ہی صورتحال ہے جہاں دریا کا کٹاؤ آبادیوں ’ زرعی اراضی او ردیگر انفراسٹرکچر کیلئے نقصان ثابت ہو سکتا ہے ،انہوں نے ارباب اختیار سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔