ویزہ لگانے کا جھانسہ دیکر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے
سرگودھا(سٹاف رپور) بیرون ملک کا ویزہ لگانے کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے ۔۔
بتایا جاتا ہے کہ 67جنوبی کے خالد مسعود سے فرخ حیات نے کینڈا کا ویزہ لگانے کیلئے ایڈوانس دو لاکھ تیس ہزار روپے لئے مگر مقررہ وقت تک ویزہ نہ لگوا سکا اور رقم کی واپسی کے تقاضا پر مذکورہ شخص کو ایک بوگس چیک دے کر روپوش ہو گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔