چور گھر سے 1 لاکھ کے موبائل فونز اورزیورات لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی گھر کے مکین سوتے رہے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے تقریباً 1 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور آرٹیفیشل زیورات چوری کر کے لے گئے سلانوالی پولیس نے متاثرہ ہونے والے شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
محلہ سلطان ٹاؤن کے رہائشی عبدالمجید ولد احمد علی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ میں اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور آئے اور 1 لاکھ مالیت کے 4عدد موبائل فونز اور آرٹیفیشل زیورات چوری کر کے لے گئے پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔