محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے والنٹیئرز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 محرم الحرام کے سکیورٹی  انتظامات کے حوالے سے والنٹیئرز  کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے والنٹیئرز کی خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقادڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر پولیس لائنز میانوالی میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے والنٹیئرز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔

ایس ڈی پی او موسیٰ خیل اسد عباس خان کی زیر نگرانی سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس کے افسران نے والنٹیئرز کو مجالس، امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی، مشکوک افراد و اشیاء کی نشاندہی، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی۔شرکاء کو میٹل ڈیٹیکٹر، واک تھرو گیٹ اور دیگر سرچنگ آلات کے استعمال کی عملی ٹریننگ بھی دی گئی۔ تربیت یافتہ والنٹیئرز محرم الحرام کے دوران مختلف مقامات پر سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے ۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداران کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں