بارش سے بجلی کی بد ترین بندش،معمولات زندگی ٹھپ

 بارش سے بجلی کی بد ترین  بندش،معمولات زندگی ٹھپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گرمی میں سسٹم اوور لوڈ ہونے کے بعد حالیہ بارش کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے شہر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ ہفتہ کے روز بھی جاری رہی۔

ایک روز قبل رات کے وقت طوفانی بارش کے باعث واپڈا کے اکثر فیڈر ٹرپ کر گئے تھے ، جس کے باعث شہر ی آبادیوں کے علاوہ دیہات میں بجلی کی بد ترین بندش نے معمولات زندگی ٹھپ کر کے رکھ دیئے ، بیشتر علاقوں میں صبح تک بجلی بحال نہ ہو سکی اور ہفتہ کی شام تک بجلی کی بحالی کا عمل جاری رہا،جبکہ ان علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش کے باعث پینے کے ساتھ ساتھ عام استعمال کیلئے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مکینوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح ڈسپوزل ورکس کی موٹریں بند ہونے کے باعث سیوریج سسٹم جام ہو گیا ،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں