مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ در ج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر متنازعہ پیغامات کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنیوالے شخص کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دودہ کی بھٹو کالونی کے مہدی حسن نے اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی کے ذریعے نازیبا کلمات لکھ کر مخالف فرقے سے وابستہ افراد کے مذہبی احساسات مجروع کئے اور توہین آمیز رائے کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلا کر سخت دل آزاری کی جس پر موصوف کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ۔