موٹر وے کی جالیوں کو کاٹ کر مویشی داخل کرنے پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر وے کی سائیڈ جالیوں کو کاٹ کر مویشی داخل کرکے مسافروں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے پر مویشیوں کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ٹھٹھی ولانہ کے مقام پر چک قاضی کے گلزار نے مبینہ طور پر موٹر وے کی سائیڈ جالیاں کاٹ کر اپنی بھینسیں موٹر وے کی حدود میں داخل کر تے ہوئے چرانا شروع کر دیں، اس دوران اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم مویشی حدود سے باہر لے گیا تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔