بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے خطرات بڑھ گئے

بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے خطرات بڑھ گئے

محکمہ صحت کی جانب سے حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہونے سے خطرات بڑھے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) متعلقہ اداروں کی جانب سے حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی ناقص صورتحال نے حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے خطرات کو بڑھا دیا ہے ، اس حوالے سے مانیٹرنگ ادارے نے سرگودھا اور خوشاب میں درجنوں مشتبہ مقامات کی نشاندہی کر تے ہوئے ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،ذرائع کے مطابق انتظامیہ ، محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے حکومتی گائیڈ لائن پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ہیں،مون سون کے حوالے سے جاری گائیڈ لائن میں جہاں مختلف اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے وہاں ڈینگی کی ممکنہ افزائش کی روک تھام کے لئے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے تاہم متذکرہ اداروں کی جانب سے اقدامات تیز ہونے کی بجائے مزید سست ہو گئے اس ضمن مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں سرگودھااور خوشاب کے درجنوں کھلے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں صاف پانی مسلسل کھڑا ہے رپورٹ میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں ممکنہ اضافہ کے خدشات کا بھی اظہارکیااور دونوں اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی بنیاد پر مناسب انتظامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں