مسلح افراد کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ، دو نوجوان زخمی
مسلح افراد کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ، دو نوجوان زخمی فریقین کے مابین مخالفت چلی آ رہی ہے ، فائرنگ سے ایک نوجوان بچ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلح افراد کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ، دو نوجوان زخمی ،ایک بال بال بچ گیا، بتایا جاتا ہے کہ خیروکوٹ کا رہائشی اویس اپنے دوستوں محمد نجم اور اسد کے ہمراہ موٹرسائیکل پسوار ہو کر بھیرہ سے واپس گاؤں آ رہے تھے کہ راستہ مین گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے نجم اور اسد زخمی ہو گئے تاہم اویس بال بال بچ گیاجبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا فریقین کے مابین سابقہ مخالفت چلی آ رہی ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔