شہدائے کربلا کی قربانی انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ، کربلا کانفرنس
شہدائے کربلا کی قربانی انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ، کربلا کانفرنس ہمیں سر اُٹھا کر چلنے کا حوصلہ اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیا، خالد اقبال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہدائے کربلا کی قربانی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ امام حسینؓ نے میدانِ کربلا میں اپنے اہلِ خانہ اور رفقا کی عظیم قربانیاں پیش کرکے ہمیں باوقار زندگی گزارنے اور کلمہ حق بلند کرنے کا سلیقہ سکھایا۔ امامِ حسینؓ نے جو قربانی دی، وہ تا حشر زندہ رہے گی۔ان خیالات کا اظہار ممبر سنٹرل کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ کانفرنس میں عدلیہ، انتظامیہ، وکلا، تاجروں اور معززینِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین میں ڈاکٹر سید حسین گیلانی سابق وفاقی سیکرٹری کابینہ، فضل عباس میکن ڈی جی کسٹمز، علی رضا ہنجرا سابق وفاقی سیکرٹری ھ، محمد اسلم کمبوہ، ذوالفقار علی کھرل کمشنر سوشل سکیورٹی، چودھری خالد اقبال مسرت،عبید اﷲ سیال سابق ڈپٹی کمشنر ، عمران صفدر لک ایڈیشنل سیشن جج، ملک شاکر بشیر اعوان ممبر قومی اسمبلی، وقار منصور بریار ایڈیشنل سیشن جج، منیب سلطان چیمہ سابق صوبائی وزیر، ڈاکٹر پروفیسر فیروز الدین ساہ، محمد جنید مدنی اور دیگر شامل تھے ۔انہوں نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہدائے کربلا کے لہو سے اسلام کی آبیاری ہوئی۔ نواسہ رسول ﷺ نے سر دے کر ہمیں سر اُٹھا کر چلنے کا حوصلہ اور حق و صداقت پر قائم رہنے کا درس دیا۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے کربلا کے نقشِ قدم پر چلنے والے دنیا کے کسی جابر کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے ۔