موٹر سائیکل سوار ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )چک اجنالہ روڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات پر ریسکیو ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اورمریض کا ابتدائی طبی معائنہ ،ضروری طبی امداد اور اسپلنٹنگ فراہم کرنے کے بعد اسے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیاگیا۔مریض کے دونوں ٹانگوں میں فریکچر پایا گیااور سر سمیت جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئیں۔