گزر گاہوں پرہر 30 میٹر کے فاصلے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا عمل مکمل

 گزر گاہوں پرہر 30 میٹر  کے فاصلے پر سی سی ٹی وی  کیمرے نصب کرنے کا عمل مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں نویں اور دسویں محرم الحرام کے سلسلہ میں اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے اہم جلوسوں کی گزر گاہوں پرہر 30 میٹر کے فاصلے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ممکنہ طور پر موبائل سروس کی معطلی کے پیش نظر ہر سپاٹ پر دو،دو پی ٹی سی ایل نمبرز لگا کر افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، اسی طرح ضلعی حکومت کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں’ رضا کاروں کے علاوہ اراکین اسمبلی اور علمائے کرام کا امن و امان یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون حاصل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں