ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کی اکائی کو کمزور کرنے کے درپے ہیں،مولانا محمد سلیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی امیر جماعت اہل حدیث پاکستان انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کی اکائی کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔۔۔
ہمیں اس نازک موقع پر ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اتحاد بین المسلمین وقت کا اہم تقاضا ہے امام عالی مقام حضرت حسینؓ نے بھی ہمیں یہی پیغام دیا ہے کہ محبت اور بھائی چارے کیساتھ ساتھ مسلمان تسبیح کے دانوں کی طرح ایک لڑی میں جُڑ جائیں جب ہم ایک ہونگے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں الگ نہیں کرسکے گی۔